کلکتہ 14توبر (یواین آئی) مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع میں اتوار کو درگا پوجا تقریب کے دوران ڈرائنگ مقابلے میں بنائی گئی ایک تصویر کی وجہ سے ہنگامہ آرائی ہوگئی ۔حالات اس قدربے قابو ہوگئے کہ مقامی انتظامیہ کو ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) تعینات کرنی پڑی اور دفعہ 144نافذ کر د ی گئی۔ہوڑہ پولیس سپرنٹنڈنٹ سواتی بھنگالیہ نے کہا کہ قابل اعتراض تصویر کے تعلق سے ایک کمیونٹی کی طرف سے شکایت درج کرائی گئی تھی ۔اس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے چند لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ ہوڑہ ضلع میں ایک تصویر کو لے کر درگا پوجا کے جشن کے دوران بدامنی پھیل گئی۔ برادری نے اس پر اعتراض کیا اور وہ ڈیپوٹیشن جمع کرانے تھانے آئے۔ ڈیپوٹیشن موصول ہوا اور شکایت لی گئی۔ اس کے مطابق مقدمہ درج کرکے گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔ تاہم ایک گروپ نے پولیس پر حملہ کیا۔انہوں نے جوابی کارروائی کی اور مزید گرفتاریاں کی۔بھنگالیہ نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے اور جو بھی امن کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی بھی اپیل کی۔ایس پی نے کہا کہ ہمیں کچھ پوجا پنڈلوں میں توڑ پھوڑ کی اطلاع ملی۔ ہم نے فوری طور پر فورسیس بھیجی اور صورتحال پر قابو پالیا گیا۔ اب تک 25 سے 30 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ہم علاقے میں گشت کر رہے ہیں اور علاقے میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی ہے۔دریں اثنابی جے پی لیڈراور بنگال اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سوبھندو ادھیکاری نے پولیس اور انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ’’بے لگام توڑ پھوڑ‘‘کے خلاف کارروائی کریں۔
20
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
یو پی کی 9، پنجاب کی 4 اور اتراکھنڈ، کیرالہ کی یک ایک اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات مکمل
نئی دہلی، 20 نومبر:۔ (ایجنسی)ملک کی چار ریاستوں کی 15 اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹ دالے گئے۔...
یوپی ضمنی انتخابات: ووٹروں کو روکنے پر 7 پولیس اہلکار معطل
لکھنؤ، 20 نومبر:۔ (ایجنسی) اتر پردیش میں ضمنی انتخابات کے دوران ووٹر آئی ڈی چیکنگ اور ووٹروں کو روکنے کے...
منی پور میں کرفیو میں پانچ گھنٹے کی نرمی؛انٹر نیٹ جام
ملکا ارجن کھڑگے نے منی پور کے بحران کو حل کرنے کے لیے صدر دروپدی مرمو کو خط لکھا امپھال،...
گیانا اور باربڈوس وزیراعظم کو اپنے ملک کے اعلیٰ شہری اعزازات سے نوازیں گے
نئی دہلی 20 نومبر (یو این آئی) گیانا اور باربڈوس وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ملک کے اعلیٰ شہری...