پورٹ سوڈان، 18 نومبر (یو این آئی) مغربی سوڈان میں شمالی دارفر کے دارالحکومت الفشار میں ملیشیہ کی جھڑپوں میں نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) کے 150 جنگجو مارے گئے ہیں۔سوڈانی مسلح افواج (SAF) نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔الفشار میں ایس اے ایف کے چھٹے انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ نے ایک بیان میں کہا، “ہماری افواج الفشار کے جنوب مشرق میں دو گھنٹے سے زائد عرصے سے مسلسل لڑائی میں مصروف ہیں۔”بیان میں کہا گیا ہے کہ “اب تک ملیشیہ کے متعدد ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے جس میں دشمن کی 150 سے زیادہ ہلاکتوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے،” بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس اے ایف کے دستے نمایاں پیش رفت کر رہے ہیں۔آر ایس ایف نے اس لڑائی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ سوڈان اپریل 2023 کے وسط سے ایف اے ایف اور آر ایس ایف کے درمیان تنازعہ سے گھرا ہوا ہے۔ بین الاقوامی تنظیموں کا اندازہ ہے کہ اس مہلک خانہ جنگی کے نتیجے میں 24,850 سے زیادہ افراد ہلاک اور ایک کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔
53
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
اسرائیل کی قید سے آزاد ہوئے 90 فلسطینی
غزہ میں شاندار استقبال؛ پُرجوش نوجوانوں نے فتح کا پرچم لہرایا غزہ، 20 جنوری:۔ (ایجنسی) جنگ بندی معاہدہ کے تحت...
بھارت دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے
ورلڈ اکنامک فورم کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف دیواس ۔ 20؍ جنوری ۔ ایم این این۔ ورلڈ اکنامک فورم...
وزیر خارجہ جے شنکر نے واشنگٹن ڈی سی میں جاپان، آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی
واشنگٹن ڈی سی۔ 20؍ جنوری۔ ایم این این۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں جاپان...
حلف اٹھاتے ہی 100 سے زائد احکامات پر دستخط کریں گے ٹرمپ
مسلم ممالک پر پابندی ، روس ۔ یوکرین جنگ بندی سے دنیا کو متاثر کرنے کی تیاری واشنگٹن، 19 جنوری:۔...