Bihar

لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی پر آر جے ڈی کی جائزہ میٹنگ، مستقبل کے لائحۂ عمل پر بھی تبادلۂ خیال

113views

لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے جمعرات (20 جون) کو الیکشن انچارج اور معاون الیکشن انچارج کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو بھی شریک ہوئے۔ میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج اور پارٹی کی کارکردگی نیز پارٹی کے مستقبل کے لائحۂ عمل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ میٹنگ تیجسوی یادو کی رہائش گاہ پر بلائی گئی تھی۔ اس میں بنیادی طور پر اس بات پر غور و فکر کیا گیا کہ لوک سبھا انتخابات میں آر جے ڈی کو جن سیٹوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ان سیٹوں پر شکست کی کیا وجہ رہی۔ جائزہ میٹنگ کے بعد آر جے ڈی لیڈر اور ایم ایل سی ارمیلا ٹھاکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جائزہ میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی کو لے کر الیکشن انچارج اور معاون الیکشن انچارج کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس دوران پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو  مزید مضبوط بنانے کے لیے کارکنوں سے بھی بات چیت کی گئی۔

آر جے ڈی کے جنرل سکریٹری شیام رجک نے بتایا کہ جائزہ میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میٹنگ کا انعقاد ہمارے لیڈر تیجسوی یادو نے پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کیا ہے۔ میٹنگ میں اس بات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا کہ آر جے ڈی کو ریاست میں لوک سبھا کی صرف 4 سیٹوں پر ہی کامیابی کیوں ملی۔ اس کے علاوہ 10 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخاب پر بھی غور کیا گیا۔ یہ میٹنگ کل (جمعہ) بھی جاری رہے گی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.