International

پاکستان: عام انتخاب میں خوب ہوئی دھاندلی! راولپنڈی ڈویژن کے کمشنر نے احتجاجاً دیا استعفیٰ

103views

پاکستان میں راولپنڈی ڈویژن کے کمشنر لیاقت علی چٹّا نے ہفتہ کے روز انتخاب میں دھاندلی کے خلاف احتجاجاً اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ لیاقت علی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران اس استعفیٰ کا اعلان کیا۔ پاکستانی میڈیا ’جیو نیوز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق انھوں نے اعتراف کیا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں دھاندلی ہوئی ہے اور وہ اس کی ذمہ داری لے رہے ہیں۔

’جیو نیوز‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیاقت علی نے پولیس کے سامنے خود سپردگی کر دی ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’’ہم ہارے ہوئے لوگوں کو 50 ہزار ووٹوں کے فرق سے فاتح  میں بدل دیتے ہیں۔ میں نے راولپنڈی ڈویژن کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’میں اپنے ڈویژن کے ریٹرننگ افسروں سے معافی مانگتا ہوں۔ ان کے اندر کام کرنے والے لوگ اس بات کو لے کر رو رہے تھے کہ انھیں کیا کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔‘‘ لیاقت علی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آج بھی الیکٹورل ملازم بیلٹ پیپرس پر فرضی مہر لگا رہے ہیں۔

پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیاقت علینے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے ملک کے ساتھ ناانصافی کی ہے، مجھے راولپنڈی کے کچہری چوک پر پھانسی دی جانی چاہیے۔‘‘ اس تعلق سے ایک افسر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا اور بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے دباؤ میں تھے۔ انھوں نے آج صبح مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش بھی کی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.