National

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

121views

کانگریس نے آج لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

اتر پردیش کی جن لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان ہوا ہے ان میں غازی آباد، بلند شہر، سیتاپور اور مہاراج گنج شامل ہیں۔ ان سیٹوں پر بالترتیب ڈولی شرما، شیوم والمیکی، نکل دوبے اور ویریندر چودھری کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔ تلنگانہ کی عادل آباد سیٹ سے سگونا کماری، نظام آباد سیٹ سے جیون ریڈی، میدک سے نیلم مدھو اور بھونگیر سے کرن کمار ریڈی کو ٹکٹ ملا ہے۔ اسی طرح مدھیہ پردیش کی گونا سیٹ سے راؤ یادویندر سنگھ، دموہ سے تروار سنگھ لودھی، ودیشا سے پرتاپ بھانو شرما اور جھارکھنڈ کی کھونٹی سیٹ سے کالی چرن منڈا، لوہردگا سے سکھدیو بھگت، ہزاری باغ سے جئے پرکاش بھائی پٹیل کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے اس سے قبل لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر امیدواروں کی سات فہرستیں جاری کی تھیں جس میں مجموعی طور پر 197 نام شامل کیے گئے تھے۔ اب جبکہ آٹھویں فہرست میں 14 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے تو مجموعی تعداد اب 211 ہو گئی ہے۔ آئیے نیچے دیکھتے ہیں کانگریس کی آٹھویں فہرست…

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.