National

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طالبات سے راہل گاندھی کی ملاقات، ’حجاب‘ سے متعلق اپنا نظریہ کیا ظاہر

71views

راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ جاری ہے۔ اس یاترا کو لوگوں کی زبردست محبت مل رہی ہے۔ اتر پردیش میں بھی اس یاترا کو عوام کی زوردار حمایت مل رہی ہے اور اس دوران راہل گاندھی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور گروپ سے ملاقات کر رہے ہیں، ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کے حق کے لیے آواز بھی بلند کر رہے ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے اپنے یوٹیوب چینل پر تقریباً ساڑھے پانچ منٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں راہل گاندھی کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی طالبات سے ملاقات کو دکھایا گیا ہے۔

’ہم برسر اقتدار ہوئے تو اگنی پتھ اسکیم ختم کر پرانے نظام کو واپس لائیں گے‘، ملکارجن کھڑگے نے صدر جمہوریہ کو لکھا خط

اس ویڈیو میں اے ایم یو کی طالبات راہل گاندھی سے سماجی و سیاسی موضوعات پر گفتگو کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ایک طالبہ نے بات چیت کے دوران راہل گاندھی سے ’حجاب یا عبایا‘ کے متعلق ان نظریہ جاننا چاہا۔ اس پر راہل گاندھی نے جواب دیا کہ ’’میرا نظریہ یہ ہے کہ خاتون جو پہننا چاہتی ہے، وہ اس کے اوپر ہے۔ اگر وہ عبایا پہننا چاہتی ہے یا کچھ اور پہننا چاہتی ہے تو یہ وہ اس کا فیصلہ ہے۔‘‘ راہل گاندھی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میرا ماننا ہے کہ خاتون جو پہننا چاہتی ہے، اس کو پہننے کی اجازت ملنی چاہیے۔ یہ آپ (خاتون) کی ذمہ داری ہے، آپ کا فیصلہ ہے۔ اس میں کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

اے ایم یو کی طالبات سے ملاقات کے دوران راہل گاندھی نے خواتین کی سیاست میں کم موجودگی کے تعلق سے بھی اپنا نظریہ بیان کیا۔ اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ نوکریوں اور سیاست میں خواتین کی تعداد کم ہے، لیکن منریگا میں خواتین بڑی تعداد میں جڑی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر شعبہ میں خواتین کو نمائندگی ملے۔ اس دوران راہل گاندھی نے آدھار کارڈ اور اس سے متعلق بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

آسام میں ہندو تنظیم کا مشنری اسکولوں کے خلاف شروع کی پوسٹر مہم، مذہبی علامات کو ہٹانے کا الٹی میٹم

راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد کچھ طالبات نے خوشی کا اظہار بھی کیا۔ ایک طالبہ نے کہا کہ ’’ان کے لیے میں نے کچھ لکھا تھا– شہر چمن کو اپنے بہاروں پہ ناز تھا/وہ آئے اور سارے چمن پہ چھا گئے۔‘‘ اس طالبہ نے اس بات پر بھی خوشی ظاہر کی کہ راہل گاندھی نے انھیں اپنا آٹو گراف بھی دیا۔ ایک دیگر طالبہ نے راہل گاندھی سے ملاقات کو بہت خوش آئند قرار دیا اور ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کی اہمیت و افادیت پر بھی بات کی۔

Follow us on Google News