National

بھارت جوڑو نیائے یاترا کے درمیان وائناڈ پہنچے راہل گاندھی، ہاتھیوں کے حملے میں جان گنوانے والوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات

126views

نئی دہلی: کانگریس لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی یوپی میں جاری بھارت جوڑو نیائے یاترا کو درمیان میں چھوڑ کر اپنے حلقہ انتخاب وائناڈ چلے گئے، جہاں 5 سے 6 افراد کی ہاتھیوں کے حملے میں موت ہو گئی ہے۔ ان کے ساتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری (انتظامی امور) کے سی وینوگوپال بھی موجود ہیں۔ وائناڈ میں راہل گاندھی نے جنگلی ہاتھیوں کے حالیہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

یشسوی کی ڈبل سنچری، ہندوستان نے اپنی اننگز 430 رنز پر ڈکلیئر کر دی

راہل گاندھی نے محکمہ جنگلات کے ملازم وی پی پال کے گھر جاکر ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ پال کو حال ہی میں ایک جنگلی ہاتھی نے کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ راہل گاندھی ’اجی‘ کے گھر بھی گئے جنہیں ریڈیو کالر پہنے ہاتھی نے کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔

#WATCH | Congress MP Rahul Gandhi along with General Secretary (Organisation) KC Venugopal attended an assessment and review meeting with district officials of PWD Rest House in Wayanad, Kerala.

(Source: AICC) pic.twitter.com/hbj0iZxBwo

— ANI (@ANI) February 18, 2024

واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف سیاسی پارٹیوں کے ذریعے بلائی گئی ہڑتال کے دوران پھوٹ پڑنے والے تشدد کے سلسلے میں یہاں تین مقدمات درج کیے گئے تھے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بتایا کہ گزشتہ 2 مہینوں میں یہاں انسانوں اور ہاتھیوں کے تنازع میں 5-6 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ویاناڈ کے لوگ اس پر ناراض تھے۔ رکن پارلیمنٹ ہونے کی وجہ سے راہل گاندھی کو فوراً وہاں جانا پڑا۔

#WATCH भदोही, उत्तर प्रदेश: कांग्रेस महासचिव(संचार) जयराम रमेश ने कहा, “कल शाम को उनको(राहुल गांधी) खबर मिली कि वायनाड में हाथी और मनुष्य के बीच संघर्ष चल रहा है, जिसकी वजह से पिछले 2 महीनों में 5-6 लोगों की मृत्यु हुई है। इसको लेकर लोगों में नाराजगी है…इसीलिए वे कल वाराणसी से… pic.twitter.com/QCYGhCvaPM

— ANI_HindiNews (@AHindinews) February 18, 2024

میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے مرنے والوں کو ملنے والے معاوضے میں تاخیر پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ریپڈ رسپانس ٹیم ہے لیکن اس کے لیے ایک ٹیم کافی نہیں ہے۔ میں نے ضلعی حکام سے کہا ہے کہ وہ ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہیں تمام سہولیات ملیں۔ کیرالہ، تمل ناڈو اور کرناٹک کے درمیان بین الریاستی تنازعے کا مسئلہ بھی ہے۔ ہم تال میل کو بہتر بنانے کی کوشش میں اپنا کردار ادا کریں گے لیکن جہاں تک مسئلے کے حل کا تعلق ہے، یہ ضروری ہے کہ تینوں ریاستیں ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں۔‘‘

#WATCH | Kerala: Congress MP Rahul Gandhi reaches the residence of Forest Department watcher VP Paul, who was killed by a wild elephant in Wayanad. pic.twitter.com/iIJMWfA3sF

— ANI (@ANI) February 18, 2024

راہل گاندھی نے کہا کہ ’’مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ  یہاں میڈیکل کالج بنانا اور تیار کرنا اتنا مشکل کیوں ہے۔ یہ اتنا پیچیدہ کام نہیں ہے۔ میں نے وزیراعلیٰ کو خط لکھا ہے اور ان سے دوبارہ درخواست کروں گا۔‘‘ اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے کہا کہ زخمیوں کا خرچہ حکومت کو برداشت کرنا چاہیے۔

Follow us on Google News