
240views
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو تین روزہ سرکاری دورے پر آج اتراکھنڈ پہنچیں گی۔ وہ ریاست کے اپنے دورے کے دوران مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گی۔
صدر جمہوریہ اُدھم سنگھ نگر میں زراعت اورٹیکنالوجی سے متعلق گووند ولبھ پنت یونیورسٹی کے 35 ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گی۔ وہ کل بدری ناتھ دھام کا بھی دورہ کریں گی اور پوچا ارچنا کریں گی۔
اس کے علاوہ صدر جمہوریہ کا کل سری نگر میں Hemvati Nandan Bahuguna Garhwal یونیورسٹی کے 11ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کا بھی پروگرام ہے۔
جمعرات کو وہ اتراکھنڈ کے یوم تاسیس کے موقع پر دہرہ دون میں ایک پروگرام میں شامل ہوں گی۔
ان کے اس دورے کے پیش نظر سکیورٹی کے وسیع تر انتظامات کیے گئے ہیں۔
