National

للت پور:بیوی اور معصوم بیٹی کا قتل

212views

اترپردیش کے ضلع للت پور میں ناجائز تعلقات کی جانکاری ہونے پر پیر کو ایک شخص نے اپنی بیوی اور معصوم بیٹی کا قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ محلہ چاندماری باشندہ نیرج کشواہا(27) نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے گھر تقریبا نصف درجن نقاب پوش افراد نے گھر میں گھس کر اس کے ساتھ مارپیٹ کی اور اس کا اغوا بنا کر اس کی بیوی منیشا کشواہا(22) اور اس کی ایک سالہ بیٹی نپیچھا کا قتل کردیا اور گھر میں رکھے زیورات وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایس پی محمد مشتاق نے واقعہ کے انکشاف کے لئے کوتوالی ، ایس او جی و سرویلانس سمیت چھ مقامات کی پولیس ٹیموں کو لگایا ہے۔ پولیس افسران نے موقع پر جاکر معائنہ کیا و موقع واردات کے آس پاس لگے لگے دو درجن سے سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کو دیکھا۔گذشتہ 12گھنٹوں میں کوئی بھی دیگر شخص گھر کے اندر جاتا ہوا دکھائی نہیں دیا۔

اس پر متوفیہ کے شوہر نیر کشواہا کو حراست میں لے کر جب باریکی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے قتل کرنا قبول کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے ناجائز تعلقات تھے جس کی جانکاری اس کی بیوی کو ہوگئی تھی۔ اسی بات پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا جس پر اس نے بیوی کے سر پر کرکٹ کے بیٹ سے کئی بار حملہ کیا بعد میں گلادبا کر اس کا قتل کردیا اس کے بعد اس نے اپنی بیٹی کا بھی قتل کردیا۔

قتل کرنے کے بعد اس نے گھر کا سارا سامان پھیلا دیا دیا اور زیورات کو ٹی وی کے پیچھے چھپا دیا اور اس نے اپنا سر بھی پھوڑ لیا تھا۔ جس سے ڈکیتی جیسا واقعہ معلوم ہو۔پولیس نے مقدمہ درج کے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے۔

Follow us on Google News