N.S.U.I نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور بی پی ایس سی چیئرمین کے پتلے جلا کر زبردست احتجاج کیا
پٹنہ 26 دسمبر،(راست)س طرح سے بہار حکومت نے بی پی ایس سی کے امیدواروں کے ساتھ اپنی پولس مشینری کے ذریعہ لاٹھی چارج کرایاہے، اس سے پورا بہار شرمندہ ہو گیا ہے، وہ اپنے مستقبل کو لے کر پریشان ہیں، امتحان دیتے ہیں اور حکومت کی ناک کے نیچے پیپر لیک ہوجاتاہے۔مجرموں کو تھپڑ مارنے کے بجائے نتیش کمار کی پولس امیدواروں کو لاٹھی چارج کر رہی ہے جسے کسی بھی صورت میں جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ایک نائب وزیر اعلیٰ بی جے پی سے ہیں اورایک جے ڈی یو سے لیکن دونوں نائب وزیر اعلیٰ خاموش ہیں، اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حکومت بھی امتحانی پیپر لیک ہونے میں شریک ہے۔ ہر امتحان کا پیپر لیک ہو رہا ہے، حکومت ان کو روکنے کے بجائے لاٹھی چارج کر رہی ہے، جس کی نیشنل اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بہار حکومت سے فوری مطالبہ کرتی ہے کہ ان سے بات کریں اور ان کی بات سنیں، اگر حکومت ایسا نہیں کرتی تو بی پی ایس سی امیدواروں کو انصاف نہ ملنے پر پٹنہ یونیورسٹی کے مین گیٹ پر بہار N.S.U.I کے صدر جے شنکر پرساد عرف سورج سنگھ یادو کی قیادت میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور بی پی ایس سی چیئرمین کے پتلے جلا کر زبردست احتجاج کیا گیا، جس میں امن کمار سنگھ ساگر سنہا، امیت چودھری، راجن کمار، سچن یادو، راہول یادو، گولو دادا سمیت وغیرہ موجود تھے۔