National

وزیر اعظم مودی گجرات میں 4,800 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

21views

نئی دلی۔ 25؍ اکتوبر۔ ایم این این۔ وزیر اعظم نریندر مودی 28؍اکتوبر کوگجرات کے امریلی ضلع میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے جن میں امریلی، جام نگر، موربی، دیو بھومی دوارکا، جوناگڑھ، پوربندر، کچھ اور بوٹاڈ اضلاع میں تقریباً 1600 ترقیاتی پروجیکٹ شامل ہیں۔ ایک سرکاریریلیز کے مطابق، پی ایم مودی 705 کروڑ روپے کے واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں امریلی ضلع میں گگاڈیو ندی پر 35 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے بھارت ماتا سروور کا افتتاح بھی شامل ہے۔وہ پٹ ریچارج، بور ریچارج اور کنواں ریچارج کے 1000 منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے اور محکمہ آبی وسائل کے تحت 20 کروڑ روپے کے 590 منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔وزیر اعظم نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے 2800 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ، بھج-نالیہ گیج کی تبدیلی کا منصوبہ بھی محکمہ ریلوے کے تحت 1094 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا جائے گا۔وزیر اعظم 705 کروڑ روپے کے واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، جن میں نئے پروجیکٹوں کے لیے 112 کروڑ روپے اور مکمل شدہ پروجیکٹوں کے لیے 644 کروڑ روپے شامل ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.