نئی دہلی، 25 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو روایتی مینوفیکچرنگ پر مبنی ترقی کے راستے کے علاوہ متبادل ترقی کی حکمت عملیوں اور ان سے پیدا ہونے والی ملازمتوں کی اقسام کو تلاش کرنے کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملازمتیں پیدا کرنا سب سے زیادہ دباؤ والا عالمی مسئلہ ہے کیونکہ مسلسل اقتصادی مشکلات اور تیز رفتار تکنیکی تبدیلی نوجوانوں کے لئے نوکری بازار میں داخل ہونے کے لیے درکار مہارتوں کی نئی تعریف کر رہے ہیں۔محترمہ سیتا رمن نے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سالانہ میٹنگ میں مکمل اجلاس میںعالمی بینک کو اپنی مستقبل کی حکمت عملی کی سمت کیسے تشکیل دینی چاہیے اور صارفین کو ابھرتے ہوئے میگاٹرینڈز کے ساتھ ہم آہنگی کے لئے زیادہ نوکریاں بنانے میں کیسے مدد کرنے چاہیے، موضع پر مداخلت میں یہ بات کہی۔وزیر خزانہ نے نوٹ کیا کہ عالمی بینک اس سے قبل علاقائی رجحانات اور روزگار پر ان کے ممکنہ اثرات پر متعدد مطالعات کرچکا ہے، جس میں ‘گرین جابز، اے آئی کے بعد کی ملازمتیں اور بدلتی ڈیموگرافی کی وجہ سے ہونے والی تبدیلیوں جیسے علاقے شامل ہیں۔ تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وقت کی ضرورت ایک زیادہ جامع، کثیر شعبوں کا تجزیہ ہے – جو اس بات کا جائزہ لیتا ہے کہ ابھرتے ہوئے رجحانات آپس میں کیسے کام کرتے ہیں اور نوکری کے نقصان اور ملازمت کی تخلیق دونوں پراثر انداز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تجزیے میں جغرافیائی سیاسی تقسیم اور خوراک کی پیداوار، برآمدات اور متعلقہ روزگار جیسے شعبوں پر اس کے اثرات جیسے عوامل پر بھی غور کیا جانا چاہیے۔انہوں نے عالمی بینک سے ملازمتوں کی تخلیق، ہنر اور محنت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ڈیٹا، تجزیات اور علمی کام کی بنیاد پر اعلیٰ ترجیحی مہارت کے شعبوں کی نشاندہی کرنے میں ممالک کے ساتھ تعاون کی بھی اپیل کی۔وزیر خزانہ نے ان اسکیموں کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لیے ایک واضح نفاذ کی حکمت عملی کے ساتھ نتیجہ پر مبنی روڈ میپ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
50
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
مذہبی مقامات کے سروے کو روکنے کے لیے کانگریس رہنما سپریم کورٹ پہونچے
نئی دہلی، یکم دسمبر:۔ (ایجنسی)مذہبی مقامات پر سروے کرانے کے لیے دائر درخواستوں پر غور کرنے سے پورے ملک کی...
دہلی الیکشن میں اکیلے اترے گی AAP
کانگریس کے ساتھ نہیں ہوگا اتحاد :کیجریوال نے واضح کی تصویر نئی دہلی، یکم دسمبر :۔ (ایجنسی) ہریانہ اور مہاراشٹر...
اجیت پوار کے خلاف الیکشن لڑنے والے یوگندر نے ای وی ایم کی جانچ کا مطالبہ کیا
9 لاکھ روپے فیس ادا کی پونے، یکم دسمبر:۔ (ایجنسی) مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد متعدد امیدواروں نے...
سنبھل میں جامع مسجد کے سروے پر تشدد کی جانچ شروع
سہ رکنی عدالتی کمیشن کی ٹیم نے اتوار کو تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا مرادآباد یکم دسمبر (ایجنسی)سنبھل...