National

راجستھان: سڑک حادثہ میں بال بال بچے قائد حزب اختلاف ٹیکارام جولی

64views

دوسہ (راجستھان): راجستھان کے دوسہ میں بدھ-جمعرات کی درمیانی شب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ٹیکارام جولی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں ان کے بائیں ہاتھ میں معمولی فریکچر ہوا، حالانکہ ایئر بیگ نصب ہونے کی وجہ سے ان کی جان بچ گئی۔

آسام میں سیلاب کی صورتحال میں بہتری، ڈھائی لاکھ افراد ہنوز متاثر
ایک اور شخص کی موت

ٹیکارام جولی نے بتایا کہ یہ حادثہ دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر بھنڈاریج انٹرچینج کٹ سے پانچ کلومیٹر پہلے پیش آیا۔ یہ حادثہ ایک نیل گائے کے اچانک کار کے سامنے آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ دوسہ کے ضلع کلکٹر دیویندر کمار یادو نے بتایا کہ جولی کو ضلع اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس کے بائیں ہاتھ پر پلاسٹر لگا کر انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا۔ اب وہ بالکل ٹھیک ہے۔

انتخابی نتائج پر پرینکا گاندھی کا جذباتی پیغام، ‘یوپی کانگریس کے ساتھیوں کو میرا سلام، آپ جھکے نہیں، رکے نہیں‘

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی دوسہ کے ایم پی مراری لال مینا سمیت کئی کارکنان اسپتال پہنچے اور تکارام جولی کی خیریت دریافت کی۔ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’میں بالکل ٹھیک ہوں، صحت مند ہوں، میرے ہاتھ میں ہلکی سا ہیئر لائن فریکچر ہے، ڈاکٹر نے کہا ہے کہ چار ہفتوں میں ٹھیک ہو جائے گا۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ اس وقت کار میں چار افراد سوار تھے۔ باقی سب صحت مند ہیں۔ وقت پر ایئر بیگ کھل جانے کی وجہ سے سب محفوظ رہے۔

Follow us on Google News