کولکاتا، 19 جنوری :۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایودھیا میں شری رام مندرپران پرتیشٹھا کے دن 22 جنوری کو دارالحکومت کولکاتا سمیت پوری ریاست میں خیر سگالی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ خود کولکاتا میں ریلی کی قیادت کریں گی ۔ اس دوران وہ جہاں پوجا پاٹھ کریں گی وہیں اسکوٹر پر سوار ہو کر چادر چڑھانے کے لیے مسجد جائیں گی۔ ترنمول کانگریس کے ایک لیڈر نے جمعہ کو اس کی جانکاری دی۔انہوں نے بتایا کہ یہ ریلی وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ سے کچھ فاصلے پر ہازرا موڑ سے شروع ہو کر پارک سرکس گراونڈ پر اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی کے آغاز سے پہلے وہ کالی گھاٹ مندر میں پوجا کریں گی۔ اس کے بعد وہ ریلی کی قیادت کرنا شروع کر دیں گی۔ 3:30بجے ہازرہ روڈ سے ہوتے ہوئے مسلم اکثریتی علاقہ پارک سرکس پہنچیں گی۔ یہاں ممتا ہازرہ لا کالج کے قریب مسجد میں جانے کے لئے اسکوٹر کا سہارا لیں گی اور چادر چڑھائیں گی ۔ اس کے بعد وہ ریلی میں واپس آئیں گی۔ قریب ہی ایک چرچ ہے۔ وہ وہاں بھی جا کر پریئر کریں گی ۔ مرکزی ریلی مسلم اکثریتی علاقہ پارک سرکس کے میدان میں منعقد کی جانی ہے جہاں ممتا بھی خطاب کریں گی۔قابل ذکر ہے کہ 22 جنوری کو سدبھاونا ریلی کے ذریعے وزیر اعلیٰ نے تمام مذاہب کو ساتھ لے کر چلنے کا پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم مذہب کی بنیاد پر امتیاز پر یقین نہیں رکھتے۔ اسی لیے ہم خیر سگالی ریلی کا انعقاد کر رہے ہیں۔
149
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ریاستی اقلیتی کمیشن کا چھ رکنی وفدآسنسول پہنچا
اقلیتی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ سے میٹنگ کے بعدکا نفرنس کی آسنسول،20نومبر (راست) ریاستی اقلیتی کمیشن کا چھ رکنی وفدآسنسول...
مسلم ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تیسواں سالانہ بینائی جانچ و آپریشن کیمپ کا انعقاد
آسنسول،20نومبر (راست) آسنسول میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 82 میں واقع مسلم فنڈ مسلم ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تیسواں...
ضلع مغربی بردوان کے کمپیوٹر ٹیچروں نے جشن فتح منایا
آسنسول،20نومبر (راست) ریاستی حکومت نے ریاست کے تمام سیکنڈری ہائیرسیکنڈری اسکولوں میں کمپیوٹر کو ایک مضمون کے طور پر متعارف...
ایک نفع بخش امت کی حیثیت سے تنظیم واتحاد کے ساتھ زندگی گذاریں
شہر کولکاتا میں امارت شرعیہ کی سالانہ مجلس شوری میں حضرت امیر شریعت مدظلہ کا خطاب کولکاتہ ۱۷؍نومبر ۲۰۲۴ء(راست) شہر...