| سکم میں اچانک سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہوگئی ہے جس میں 10 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ سکم کی قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق ریاستی اتھارٹی کے مطابق 105 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ ابھی تک 2 ہزار 563 افراد کو بچایا گیاہے جبکہ 6 ہزار 847 افراد 28 امدادی کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر ایک ہزار 381 مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تیستا دریا کے طاس کے علاقے میں اچانک آئے سیلاب کے سبب 14 پُل بہہ گئے ہیں۔اس دوران بھارتی فوج کی تِرشکتی کور کے جوان لاپتہ اہلکاروں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ترشکتی کور کے جوان شمالی سکم کے لاچن، لاچھُنگ، تھانگو اور چُنگ تھانگ میں پھنسے ہوئے ایک ہزار 700 سیاحوں کو بھی مدد پہنچارہے ہیں۔ خراب موسم کے باوجود فوجی جوان ان سیاحوں کو وہاں سے نکالے جانے تک محفوظ رکھنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ تقریباً چھ ہزار 505 افراد 26 امدادی کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔مرکزی حکومت کی ایک بین وزارتی ٹیم قدرتی آفت سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے سکم میں موجود ہے۔ |









Users Today : 31
Users Yesterday : 349
Users Last 7 days : 2284
Users Last 30 days : 3553
Users This Month : 3539
Users This Year : 3553
Total Users : 4565096