جنوب وسطی ریلوے نے چار مزید ریل گاڑیوں کی توسیعکو منظوری دی ہے۔ سیاحت کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی آج صبح دیر گئے قاضی پیٹ سے، پُنےکے Hadapsar تک اور سکندراآباد اسٹیشن سے،ٹرین کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ وہ کرنول-جےپور، بودھن-کریم نگر، رائے چور -نانڈیر ریل گاڑیوں کو بھی ورچوئل وسیلے سے جھنڈی دکھاکرروانہ کریں گے۔
جے پور سے کاچی گُڑا تک چلنے والی، جے پور ویکلیایکسپریس کو بھی، آندھرا پردیش کے کرنول شہر تک توسیع دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہفتےمیں تین بار چلنے والی Hadapsar – حیدرآباد- Hadapsar- کو بھی قاضی پیٹتک توسیع دی جائے گی۔ یہ ٹرین Bhuvanagiri اور Janagama سے ہوکر گزرے گی۔
ایچ ایس نانڈیر-تندور-پربھانی ڈیلی ایکسپریس کوبھی رائے چور تک توسیع دی جائے گی جبکہ کریم نگر – نظام آباد – کریم نگر ڈیلی پیسنجرگاڑی کو بھی بودھن تک چلایا جائے گا۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593065