وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی سے فون پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا خطے میں مشکل حالات اور اسرائیل-
حماس جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے، انسانی ہمدردی کی امداد جاری رہنے کو یقینی بنانے اور امن اور استحکام کی جلد بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔
جناب مودی نے دہشت گردانہ واقعات، تشدد اور شہریوں کی جانیں تلف ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انھوں نے اسرائیل – فلسطین مسئلے پر بھارت کے طویل عرصے سے چلے آرہے دیرینہ مؤقف کا اعادہ کیا۔ صدر رئیسی نے حالات کے تعلق سے اپنے نقطۂ نظر سے واقف کرایا۔
دونوں رہنماؤں نے کثیر رخی دو طرفہ تعاون میں مثبت پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ انھوں نے خطے میں رابطوں میں بہتری لانے کیلئے ایران میں چابہار بندرگاہ سے منسلک ترجیحات اور توجہ کا خیر مقدم کیا۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593079