JharkhandRanchi

رانچی: فوج کی گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم، موٹر سائیکل سوار کی موت

100views

رانچی: رانچی کے ڈورانڈا میں اتوار کی صبح فوج کی گاڑی اور بائک کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ اس حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کی موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔ دوسری جانب فوج کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

نوجوان کی شناخت نکی کچپ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ پی پی کمپاؤنڈ کا رہائشی تھا۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈورنڈہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رمز بھیج دیا۔ پولیس اسٹیشن انچارج آنند کشور پرساد نے بتایا کہ فوج کی گاڑی کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.