
پورنیہ، 7 نومبر:۔آسام میں بہار کے ایک مولانا کے قتل کا معاملہ سامنے آ یا ہے۔ واقعہ آسام کیتینسوکیا گائوں میں پیش آیا، جہاں پورنیہ ضلع کے بائسی تھانہ علاقے کے پوکھریا گائوں رہائشی مفتی محمد تہجی الاسلام نامی امام کا گلا ریت کر قتل کر دیا گیا۔ معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے آسام پولیس نے تین لوگوں کو حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ واقعے کو لیکر مقتول کے بیٹے نے بتایا کہ غلط طریقے سے نکاح نہیں پڑھائیں تو ان کا قتل کر دیا گیا۔ادھرجیسے ہی امام کی لاش گائوں پہنچی، گائوں والوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ امام گزشتہ کئی سالوں سے آسام کے تینسوکیا میں مقیم تھے۔ گذشتہ مہینے پورنیہ اپنے گائوں آئے تھے۔ مقتول کے بیٹے نے بتایا کہ مدرسہ کے سکریٹری کا بھانجہ شریعت کے خلاف نکاح پڑھانے کے لئے دبائو بنا رہا تھا۔ جس کی مولانا نے مخالفت کی۔ اس سے ناراض ہو کر اس نے مولانا کا قتل کر دیا۔ فی الحال آسام پولیس اس معاملے میں گرفتار لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پورے معاملے کی تحقیقات کے بعد ہی کچھ واضح ہوگا۔
