Bihar

اگر بی جے پی کو بہار کی ذات پر مبنی گنتی پر بھروسہ نہیں تو مرکزسے کروالیں، پورے ملک میں کروالیں : رابڑی دیوی

138views

پٹنہ، 7 نومبر:۔ بہار قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس کا آج دوسرا دن ہے۔ آج بھی ذات پر مبنی گنتی کو لے کر اپوزیشن کی طرف سے زبردست ہنگامہ ہوا۔ آج جب سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی قانون ساز کونسل پہنچیں تو انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ جو لوگ ذات پرمبنی گنتی پر سوال اٹھا رہے ہیں انہیں جواب دینا چاہئے کہ مرکزی حکومت پورے ملک میں ذات پر مبنی گنتی کیوں نہیں کروا رہی ہے۔ رابڑی دیوی نے مزید کہا کہ اگر انہیں اعتماد نہیں ہے تو مرکزی حکومت پورے ملک کی ذات پر مبنی گنتی کروائے ، سب کچھ واضح ہو جائے گا۔ اس میں ہنگامہ کرنے کی کیا بات ہے ، یہ لوگ جان بوجھ کر ایسا کر رہے ہیں جو مناسب نہیں ہے۔ واضح ہو کہ بی جے پی ممبران دونوں ایوانوں کے ذات پرمبنی مردم شماری کے اعداد و شمار کو لے کر مسلسل ہنگامہ کر رہے ہیں۔ وہ ایوان کی کارروائی میں خلل ڈال رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یادو اور مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ جس پر آج رابڑی دیوی نے جواب دیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بی جے پی کے پاس کوئی مسئلہ نہیں ہے اس لئے وہ ایسا کر رہی ہے۔ واضح ہو کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے مظفر پور کے دورے کے دوران ذات پر مبنی گنتی کو لے کر کئی سوالات اٹھائے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ لالو یادو اور نتیش کمار نے ذات کے سروے میں خوشامد کی سیاست کی ہے، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے، ان کی تعداد کم ظاہر کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے پسماندہ طبقات کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.