Sports

ایشین چیمپئن ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو 2-1 سے ہرا دیا

48views

دونوں گول کپتان ہرمن پریت نے کئے، ٹیم کی مسلسل پانچویں جیت

ہولنبیر، 14 ستمبر (یو این آئی) کپتان ہرمن پریت کی کرشماتی کارکردگی کی بنیاد پر ہندوستان نے ایشیائی چیمپئنز ٹرافی 2024 کے لیگ میچ میں ہفتہ کو روایتی حریف پاکستان کو 2-1 سے شکست دی۔موکی ہاکی ٹریننگ بیس پر پاکستان کے احمد ندیم نے میچ کے ساتویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی تاہم مخالف ٹیم کی خوشی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی جب ہندوستان کے ہرمن پریت نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے میچ کے پانچویں منٹ میں ہی گول کرکے میچ برابر کردیا۔ دوسرے کوارٹر میں بھی ہندوستان نے جوابی حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں 19ویں منٹ میں ابھیشیک کے انجکیکٹ پر ہرمن پریت نے گول پوسٹ کے بیچ سے گیند کو جال میں الجھا دیا اور بالآخر یہ گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔چیمپئنز ٹرافی میں پڑوسی ملک کے خلاف ہندوستان کی یہ اب تک کی آٹھویں جیت ہے جبکہ پاکستان دو مرتبہ جیت چکا ہے۔ دو میچ ڈرا ہوئے۔ موجودہ ٹورنامنٹ میں ہندوستان اپنے پانچوں میچ جیت کر 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان دوسرے نمبر پر ہے اور اس نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔اپنی مہم کے ابتدائی میچ میں میزبان چین کو 3-0 سے شکست دینے کے بعد ہندوستان نے دوسرے میچ میں جاپان کو 5-1 سے شکست دی۔ اس کے بعد ہندوستان نے 2023 کے رنر اپ ملائیشیا کو یک طرفہ مقابلے میں 8-1 سے شکست دی جبکہ کوریا کے خلاف 3-1 سے کامیابی حاصل کی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.