جموں / 09؍جنوری:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے گلمرگ میں 2 ؍فروری سے شروع ہونے والے چوتھے کھیلو انڈیا وِنٹر گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔لیفٹیننٹ گورنر کو سیکرٹری اَمورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے متعلقہ محکموں کو تفویض کردہ تیاری کے کاموں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ تمام کاموں کو بروقت ایکشن پلان کے ذریعے تیزی سے مکمل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام سہولیات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں۔
کھیلو اِنڈیا وِنٹر گیمزکے پچھلے ایڈیشنوں کی کامیابی نے جموں و کشمیریوٹی کو سرمائی کھیلوں کے مرکز میں تبدیل کیا ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ یہ سال بھی ملک بھر سے جموں و کشمیر یوٹی میں آنے والے کھلاڑیوں اور سرمائی کھیلوں کے شائقین کے لئے ایک یاد گار موقعہ بن جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اَپنی شاندار ثقافت اور گرمجوشی سے مہمان نوازی پیش کرنے کا موقع ملے گا اور ان کے لئے یادگار تجربہ تخلیق کرنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
میٹنگ میں پروموشنل مہمات، مشترکہ کنٹرول رومز کے قیام، نوڈل اَفسران کی ڈیپوٹیشن، ٹریفک کی بہتر روانی، پارکنگ کی جگہیں، قیام و طعام، ٹرانسپورٹیشن، بلاتعطل بجلی اور پانی کی فراہمی، طبی سہولیات، پبلک یوٹیلٹی اور دیگر سہولیات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کھیلوں کے احسن اِنعقاد کے لئے متعلقہ محکموں کو مؤثر کوآرڈی نیشن کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر،چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ،لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، پولیس اور سول اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی ۔
224
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ہندوستانی خواتین کی انڈر 19 ٹیم انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں
کوالالمپور، 31 جنوری (یو این آئی) پارونیکا سسودیا اور ویشنوی شرما (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد ہندوستان...
جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ہرا کر ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی
کوالالمپور، 31 جنوری (یو این آئی) ایشلی وان وِک (چار وکٹ) کے بعد جیما بوتھا (37) اور کپتان کائیلا رینیکے...
آسٹریلیا نے 654 رن کے بڑے اسکور پر اننگ ڈکلیئر کی
آسٹریلیا کے بڑے اسکور کے سامنے سری لنکا لڑکھڑائی گال (سری لنکا) 30 جنوری (یو این آئی) عثمان خواجہ (232)،...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹور کے بعد لاہور دوبارہ پہنچ گئی
اسلام آباد، 30 جنوری:۔ (ایجنسی) ذرائع کے مطابق ٹرافی 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں اور 11...