
رانچی29 ستمبر(راست) پریس کلب رانچی میں لوکہت ادھیکار پارٹی کی ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کے قومی صدر روشن لال گپتا نے اسمبلی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ ہٹیا اسمبلی حلقہ کے لئے ہزاری پرساد ساہو، بھاوناتھ پور اسمبلی حلقہ کے لئے جیرام پاسوان، لٹی پارہ اسمبلی حلقہ کے لئے مہیش پہاڑیا، پانکی اسمبلی حلقہ کے لئے وشواناتھ ساہو، جاما اسمبلی حلقہ کے لئے انیل ٹوڈو، لوہردگا اسمبلی حلقہ کے لئے پون تیگا، دمکا اسمبلی حلقہ سے رونالڈ مرمو کا نام کا اعلان کیا جایگا۔ مسٹر گپتا نے کہا کہ امیدواروں کی دوسری فہرست بھی جلد ہی جاری کی جائے گی۔ ریاستی صدر سنیل ساہو نے کہا کہ سہارا انڈیا سمیت کئی غیر بینکنگ کمپنیوں میں جمع کی ہوئی رقم فوری طور پر سود کے ساتھ جمع کرنے والے خاندانوں کو ادا کی جانی چاہئے۔ جو دھوکہ دہی کا شکار ہیں۔ اس کے لیے 30 ستمبر کو رانچی راج بھون کے سامنے ایک روزہ احتجاج کا اہتمام کیا جائے گا۔ قومی جنرل سکریٹری ستیش گاندھی، ریاستی نائب صدر ہری ناتھ ساہو اور پردھان جنرل سکریٹری محمد اظہر عالم نے بھی پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
