National

لوک سبھا انتخاب 2024: بی جے پی نے 195 سیٹوں پر امیدوار کا کیا اعلان، نئی دہلی سے سشما سوراج کی بیٹی کو ملا ٹکٹ

92views

بی جے پی نے لوک سبھا انتخاب 2024 کو پیش نظر رکھتے ہوئے آج امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کر دی۔ پارٹی نے ہفتہ کے روز اپنے امیدواروں کی جو فہرست جاری کی ہے اس میں 16 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام خطوں کی مجموعی طور پر 195 سیٹوں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ونود تاؤڑے نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ جانکاری دی، اور ساتھ ہی بتایا کہ باقی پارلیمانی سیٹوں پر گفت و شنید کا دور چل رہا ہے۔

29 फरवरी को प्रधानमंत्री श्री @narendramodi जी की गरिमामयी उपस्थिति में और श्री जेपी नड्डा जी की अध्यक्षता में केंद्रीय चुनाव समिति की बैठक का आयोजन किया गया था।

बैठक के दौरान 16 राज्य और दो केंद्र शासित प्रदेश के 195 सीटों के लिए बीजेपी उम्मीदवार के नामों मंजूरी दी गई।… pic.twitter.com/54N6tZxt8T

— BJP (@BJP4India) March 2, 2024

بی جے پی نے 195 پارلیمانی سیٹوں کے لیے مقرر کردہ امیدواروں کی جو فہرست جاری کی ہے اس کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر وارانسی سے انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امت شاہ گاندھی نگر سے کھڑے ہوں گے اور آنجہانی سشما سوراج کی بیٹی کو نئی دہلی پارلیمانی سیٹ سے کھڑا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں 34 مرکزی و ریاستی وزراء کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

بی جے پی قومی جنرل سکریٹری ونود تاؤڑے نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اتر پردیش کی 51، مغربی بنگال کی 26، مدھیہ پردیش کی 24، گجرات کی 15، راجستھان کی 15، کیرالہ کی 12، تلنگانہ کی 9، آسام کی 11، جھارکھنڈ کی 11، چھتیس گڑھ کی 11، دہلی کی 5، جموں و کشمیر کی 2، اتراکھنڈ کی 3 اور اروناچل، گوا، تریپورہ، انڈمان و نکوبار، دمن و دیو کی ایک ایک سیٹ پر امیدوار طے کیے گئے ہیں۔

We’re set to announce candidates on 51 seats from Uttar Pradesh, 20 from West Bengal, 24 from Madhya Pradesh, 15 each from Gujarat and Rajasthan, 12 from Kerala, 9 seats from Telangana, 11 from Assam, 11 each from Jharkhand and Chhattisgarh, 5 from Delhi, 2 from J&K, 3 from… pic.twitter.com/hUa5jyOjng

— BJP (@BJP4India) March 2, 2024

Follow us on Google News