National

اتر پردیش پولیس بھرتی پیپر لیک معاملہ، ایس ٹی ایف نے دو ملزمان کو گرفتار کیا

78views

لکھنؤ: اتر پردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے کانسٹیبل بھرتی امتحان کے سوالیہ پرچہ لیک معاملے میں دو ملزمان کو لکھنؤ سے گرفتار کیا ہے۔ ایس ٹی ایف کے مطابق اتر پردیش بھرتی اور پروموشن بورڈ کے 17 اور 18 فروری کو منعقدہ کانسٹیبل بھرتی کے تحریری امتحان میں سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں گرفتار ملزمان الہ آباد کے رہنے والے ہیں، ایک کا نام اجے چوہان اور دوسرے کا سونو یادو ہے۔

اجے الہ آباد کے پھول پور تھانہ علاقہ کے فاضل پور کا رہنے والا ہے، جبکہ سونو الہ آباد کے پھول پور تھانہ علاقہ کے ہی کارونجا کا رہائشی ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے دو موبائل، 1970 روپے نقد، 32 کاغذات برآمد ہوئے ہیں۔ ان دونوں کو کسان بازار، شہید پتھ پل کے قریب یکم مارچ کو گرفتار کیا گیا۔

پوچھ گچھ کے دوران ملزم اجے سنگھ نے بتایا کہ اس کا ایک گینگ ہے، جو مقابلے کے امتحانات میں نقل کرانے اور پرچہ حل کرنے والے لوگ بیٹھانے کا کام کرتا ہے۔ سونو، راجن یادو اور سشیل بھارتی اس گینگ کے حصہ ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ امیدواروں کو امتحان سے قبل پرچے فراہم کرنے کے لیے بھاری رقم وصول کرتے ہیں، پھر رقم جمع کرنے کے بعد وہ سرگرم گروہوں کے ذریعے امتحانی پرچے حاصل کر کے امیدواروں کو فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ امتحان کینسل ہونے کے بعد چھپ رہے تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.