
جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ؍ رانچی،17؍جنوری: جھارکھنڈ ریاستی آر جے ڈی جنرل سکریٹری نیز میڈیا انچارج کیلاش یادو نے آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو سے پٹنہ واقع 10 سرکلر روڈ، رابڑی آواس میں ملاقات کی اور ان کا آشیرواد لیا اور نئے سال کے موقع پر انہیں شال پیش کی۔معلوم ہوا ہے کہ آر جے ڈی کی ایک روزہ قومی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کل پٹنہ موریا لوک ہوٹل میں ہونے والی ہے جس میں جھارکھنڈ سے آر جے ڈی کے جنرل سکریٹری کیلاش یادو کو مدعو کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ کل پٹنہ میں منعقدہ قومی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ریاستی صدر نیز ایم ایل اے سنجے سنگھ یادو، جھارکھنڈ حکومت کے لیبر اور صنعت کے وزیر سنجے پی یادو، قانون ساز پارٹی کے لیڈر سریش پاسوان، ایم ایل اے نریش سنگھ، سابق وزیر ستیانند بھوکتا، اور سابق ایم ایل اے اور سابق ریاستی صدر گوتم ساگر رانا سمیت کئی لوگ شرکت کریں گے!
