بھاگلپور، 20 اکتوبر ( یواین آئی) بہار میں ضلع بھاگلپور کے سنہولا تھانہ علاقے کے سنہولا بازار میں آج صبح ایک مندر میں کئی مورتیوں کو توڑنے کے خلاف مشتعل لوگوں نے مرکزی سڑک کو بند کر دیا اور بازار بند کر دیا۔سرکاری ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ پولیس ایک شخص کو حراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ سنہولا پولیس اسٹیشن احاطے کے قریب واقع شیو مندر میں کئی مورتیوں کی بے حرمتی کے معاملے میں گرفتاری ہوئی ہے ،کہا جاتا ہے کہ وہ پاگل شخص ہے پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی میں مصروف ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد مین روڈ پر آگئی اور کئی مقامات پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ یہاں تاجروں نے سنہولا بازار بند کر رکھا ہے۔ مشتعل افراد نے تھانے کے سامنے احتجاج کیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ کہلگاؤں کے سب ڈویژنل افسر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس موقع پر پہنچ گئے اور لوگوں کو سمجھانے میں مصروف ہیں۔ادھر بھاگلپور کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نول کشور چودھری نے کہا کہ اس معاملے میں قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پاگل ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ صورتحال مکمل طور پر کنٹرول اور پرامن ہے۔ انہوں نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
25
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
روس ۔یوکرین جنگ
تاریخ میں پہلی بار انٹر کانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل داغا گیا نئی دہلی، 21 نومبر:۔ (ایجنسی) روس نے پہلی بار...
گوتم اڈانی کے خلاف امریکہ میں گرفتاری وارنٹ
امریکہ میں رشوت ستانی کا الزام، اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست گراوٹ نئی دہلی، 21 نومبر (ہ...
امریکا میں گوتم اڈانی سمیت 8 افراد پر اربوں روپے کے فراڈ کا الزام
نیویارک کی وفاقی عدالت میںمقدمہ درج:اڈانی گروپ کے شیئروں میں زبردست گراوٹ نئی دہلی، 21 نومبر (یو این آئی) امریکہ...
گوتم اڈانی کومودی کا تحفظ حاصل ہونے کی وجہ سے انہيں گرفتار نہیں کیا گیا: راہل گاندھی
نئی دہلی، 21 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے...