National

ایس ڈی پی آئی کی جانب سے “وقف اور مدرسہ ‘‘مستقبل، خطرات اور چیلنجوں کو ختم کرنا”کے موضوع پر گول میز کانفرنس کا انعقاد

64views

نئی دہلی 20 اکتو بر ۔(راست)۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(SDPI)کی جانب سے 20اکتوبر 2024کو کانسٹی ٹیوشن کلب ، نئی دہلی میں “وقف اور مدرسہ ۔مستقبل ، خطرات اور چیلنجوں کو ختم کرنا “کے موضوع پر ایک گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں کئی معززین، کمیونٹی لیڈران، کارکنان اور مفکرین موجود تھے۔ ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر محمد شفیع نے کانفرنس کی صدارت کی۔ قومی جنرل سکریٹری محمد الیاس تمبے نے کلیدی خطبہ پیش کیا اور قومی سکریٹری فیصل عزالدین نے شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس نے مشاہدہ کیا کہ مجوزہ وقف ترمیمی بل 2024بالکل بدنیتی پر مبنی ، انتقامی اور مذموم ہے۔ یہ بل یہ پیغام دیتا ہے کہ اس بل کا مقصد مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانے کے قوانین کے سلسلے کو جاری رکھنا ہے اور ان پر ملک میں مختلف غیر مساوی قوانین کے ساتھ کمتر کا ٹیگ لگانا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ملک میں مدراس کو بند کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔ مفاد پرست اور حکومت وقف اور مدرسہ کے بارے میں جھوٹا پروپگینڈہ پھیلارہی ہیں تاکہ برادریوں کے درمیان تفاوت اور بغض پیداکیا جاسکے ۔نیز کانفرنس کا اختتام تمام خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور اپنے اداروں، میراث، املاک اور روایات کی مضبوطی سے حفاظت کرنے ، مسلمانوں اور دیگر کمیونٹیز میں وقف اور مدارس کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر ہوا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.