تل ابیب، 22 اکتوبر (یو این آئی) اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی انتخابات میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جیت غزہ جنگ ختم کرسکتی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر اسرائیلی انتظامیہ کو غزہ جنگ فوری نمٹانے کا مشورہ دے چکے ہیں۔اسرائیلی حکام کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ کی غزہ جنگ سے متعلق تجویز سے انکار اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے لیے مشکل ہوگا، نتین یاہو کی حکومت میں شامل دائیں بازو کی جماعتیں نہیں چاہتیں کہ جنگ ختم ہو۔دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں 7 یہودی باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کئے گئے 7 اسرائیلی شہریوں میں ایک فوجی اور 2 نابالغ شامل ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لئے گئے جاسوسوں نے اسرائیل کے فوجی ہوائی اڈوں اور فوجی مقامات کی تصاویر اور نقشے ایرانی ایجنٹوں کو فراہم کئے۔جاسوسوں کی جانب سے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کی تنصیب کے مقامات کی تفصیلات اور تصاویر بھی ایران کو فراہم کی گئی تھیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق گرفتار اسرائیلی یہودی 2 سال سے ایران کے لیے جاسوسی کر رہے تھے۔
27
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
عالمی ترقی کا اوسط کورونا سے قبل کے مقام تک نہیں پہو نچا
جی- 20 کے رکن ممالک نے ٹرائیکا کی مشترکہ قرارداد کی حمایت کی ریو ڈی جنیرو، 20 نومبر (یو این...
وزیر اعظم مودی نےگیانا میں ہندوستانی تارکین وطن سے ملاقات کی
بارباڈوس۔20؍ نومبر۔ ایم این این۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز گیانا میں ہندوستانی ڈائاسپورا ممبران -- جن...
اسرائیل کا لبنان پر فاسفورس بموں سے حملہ
جوابی حملے میں صہیونی فوجی مارا گیا بیروت، 20 نومبر (یو این آئی) اسرائیل نے لبنان میں فاسفورس بموں سے...
دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر آ گئی
پوتن نے نئی ایٹمی پالیسی پر دستخط کر دئیے ماسکو، 20 نومبر (یو این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن...