Jharkhand

ملک اور ریاست کے مفاد میںاپنا ووٹ دیں

23views

ایک ایک ووٹ بے حد قیمتی ہے،اپنی حق رائے دہی کا ضرور استعمال کریں

جدید بھارت نیوز سروس
مدھو پور 11 نومبر: اسمبلی انتخابات 2024 کے پیش نظر تمام برادریوں کے لوگ اپنی اپنی برادریوں کے لوگوں کو راضی کرنے میں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں 10 نومبر کی دیر شام جھارکھنڈ اقلیتی کمیشن کے وائس چیئرمین پراسیس سوسومن مدھو پور پہنچے، اس موقع پر انہوں نے جدید بھارت کے دفتر پہنچ کر پریس کانفرنس کے ذریعے صحافیوں سے کہا کہ ملک اور ریاست کی حالت کو دیکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں تاکہ ملک اور ریاست ترقی کر سکے۔انہوں نے کہا کہ آج کل کے سیاسی حالات بہت خراب ہیں، سیاسی جماعتیں، ذات، دھرم کی باتیں کر لوگوں سے ووٹ مانگتے ہیں اس سے دیش کی بھلائی نہیں ہو سکتی ھے،مذہب کے نام پر زہریلی باتیں کرنا ملک کے لیے اچھا نہیں ھے۔۔ مسیحی برادری میں زبردست اثر و رسوخ رکھنے والےپراسیس سوسومن نے کہا کہ ایسی سیاسی جماعتوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے جو ذات پات اور مذہب کے نام پر عوام میں نفرت کے بیج بو رہی ہیں، اس سے ملک اور ریاست کی ترقی نہیں ہو سکتی، یہ اچھی بات نہیں۔سیاسی جماعتوں کو اس سے باز رہنے کی ضرورت ہے تب ہی ہم ایک بہتر معاشرہ اور ترقی پسند ملک و ریاست کی تعمیر کر سکتے ہیں جو آج ذات پات اور مذہب کے نام پرجو کھیل ہو رہا ہے وہ ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام ملک کی ترقی بہتر تعلیم ،اور نوجوانوں کو روزگار دینے کی بات کرنے والوں کو ووٹ دیں، تب ہی ہم ایک بہتر معاشرے اور ملک کے لیے ترقی کی لکیر کھینچ سکتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور ملک کے مفاد کے لیے اپنا ووٹ ڈالیں۔کیو نکہ ایک ایک ووٹ بے حد قیمتی ہے۔ اقلیتی کمیشن کے رکن اقرار الحسن عالم، سینٹ کولمبس چرچ کے سکریٹری اجے مرمو، وشواناتھ یادو، اپل ہنسدا، فاسٹر اجے سنگھ، فاسٹر رانو سنگھ اور متعدد دوسرے لوگ موقع پر موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.