غزہ، 22 اکتوبر (یو این آئی) اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ میں گزشتہ 17 روز سے بدترین بمباری جاری ہے، جس میں اب تک 640 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔الجزیرہ کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں اسکول پر حملے میں 10 فلسطینی شہید ہوئے، بیت لاھیا میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 15 فلسطینی شہید ہوئے۔وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے شہر بیت لاھیا میں فلسطینیوں کے ایک گروپ پر ڈرون حملہ کیا، جس میں مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب میں واقع مادامہ گاؤں پر ایک پرتشدد کارروائی کرتے ہوئے ایک 15 سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔اسرائیلی فورسز نے امدادی ٹیموں کو محصور شمالی غزہ میں ملبے تلے دبے فلسطینیوں تک پہنچنے سے روک دیا ہے، مقامی رہائشی دہشت ناک مناظر بیان کر رہے ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے کارکنوں کو محصور علاقوں تک پہنچنے سے روک رہا ہے۔واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 42,603 افراد شہید اور 99,795 زخمی ہو چکے ہیں۔
39
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
اسرائیلی فورسز کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ
فوجی تنصیبات اور ہوائی اڈے تباہ: 250 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا دمشق، 10 دسمبر (یو این آئی)...
آٹے کیلئےقطار میں کھڑے فلسطینیوں پر اسرائیل کا حملہ، مزید 50 شہید
غزہ، 10 دسمبر (یو این آئی) اسرائیل نے غزہ میں آٹے کی تقسیم کے دوران نہتے شہریوں پر حملہ کر...
آسٹریلیا میںنابالغوں کیلئے سوشل میڈیا پر قومی پابندی
ٹیک بزنس مین ایلون مسک نےتنقید کی: آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی ناراض کینبرا یکم دسمبر (ایجنسی) آسٹریلیا 16...
شام میں شروع کیے گئے حملوں کی مذمت اور بشار الاسد کی حمایت کا روسی وایرانی اعلان
ماسکو یکم دسمبر:(ایجنسی)روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان شام میں پیدا کی جانے والی نئی صورت حال پر...