International

حزب اللہ کیلئے ہتھیار لے جانے والے ایک طیارہ تباہ کردیا: اسرائیلی دعویٰ

17views

تل ابیب 07 اکتو بر (ایجنسی)ویب سائٹ ’’ٹائمز آف اسرائیل‘‘ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مبینہ طور پر حزب اللہ کے لیے ہتھیار لے جانے والے ایک طیارے کو روک لیا۔ ایران کی ایئر لائنز ’’ قشم‘‘ کا طیارہ ایران سے اڑ کر شام یا عراق جا رہا تھا کہ عراق کی فضائی حدود میں گر گیا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کی جانب سے لبنان کا فوجی محاصرہ طویل عرصے تک جاری رہے گا۔حزب اللہ کو ایرانی ہتھیاروں کی ترسیل کو روکنے کے لیے کی جانے والی ناکہ بندی کے ایک حصے کے طور پر اسرائیلی فوج نے لبنان اور شام کے درمیان ایک سرنگ سمیت تمام فوجی گزرگاہوں کو نشانہ بنایا۔ حزب اللہ کے استعمال کے بعد ایک شہری کراسنگ کو بھی نشانہ بنایا۔اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں شام میں کئی گوداموں پر بمباری کی ہے۔ ان گوداموں کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ ان کو ایرانی ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ وہ بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے حزب اللہ کو ہتھیار پہنچانے کی ایران کی کوششوں کو ناکام بنا دے گی۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے لڑاکا طیارے بیروت ہوائی اڈے کے ارد گرد گشت کر رہے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے کہا کہ ہم کسی بھی طرح سے حزب اللہ کو ہتھیاروں کی منتقلی کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم حزب اللہ کو ایرانی ہتھیاروں کی ترسیل سے آگاہ ہیں اور ہم اس ترسیل کو ناکام بنا دیں گے۔واضح رے ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے لبنان پر نئے حملے شروع کیے۔ لبنانی سرحد پر اسرائیلی افواج کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاع ملی اور شمالی اسرائیل میں ایک فضائی اڈے پر میزائل فائر کرنے کا بھی بتایا گیا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.