International

ایران کا حال غزہ اور بیروت والاکر سکتے ہیں : اسرائیلی دھمکی

38views

تل ابیب 07 اکتو بر (ایجنسی)اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایران کو خطرناک دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بھی وہی کچھ ہو سکتا ہے جو غزہ اور بیروت کے ساتھ اسرائیل نے مسلسل اور تباہ کن بمباری کے ذریعے کیا ہے۔اسرائیل کی یہ دھمکی اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی طرف سے اتوار کے روز سامنے آئی ہے۔۔ایرانی میزائلوں نے ہماری فضائیہ کو چھوا تک نہیں ہے۔ کسی اسرائیلی جنگی جہاز کو نقصان پہنچا نہ کسی سکوارڈن میں خرابی آئی ہے۔۔ اسرائیلی وزیر دفاع ہوو گیلنٹ نے اس امر کا اظہار اپنے اس بیان میں کیا ہے جس میں انہوں نے ایرانی حملے کے پس منظر میں ان اطلاعات کو ڈسکس کیا تھا کہ ایران نے میزائل حملہ کر کے دو ایئر بیسز کو نشانہ بنایا۔یوو گیلنٹ نے کہا جو کوئی ایسا سوچتا ہے کہ ہمیں نقصان پہنچا سکے گا اسے چاہیے کہ وہ غزہ اور بیروت میں ہماری کامیابی (ہمارے ہاتھوں ہونے والی تباہی) دیکھ لے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.