بیروت 27 اکتوبر (ایجنسی) لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری ہیں اور دوسرے مہینے میں داخل ہوگئی ہیں۔ اب اسرائیل نے جنوب میں دیہاتوں پر درجنوں حملے کیے اور حزب اللہ نے راکٹوں کے ذریعے اس کا جواب دیا۔ العربیہ کے نامہ نگار نے ہفتہ کو اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے قصبے انصار پر 4 اور المجادل اور بافلیہ قصبوں پر دو حملے کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان حملوں میں شہر کے جنوب میں تفاحتا میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایک اسرائیلی طیارے نے سرحدی شہروں پر تھرمل غبارے یا آتش گیر غبارے چھوڑ دئیے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے جواب میں شمالی اسرائیل کے کئی علاقوں کی طرف میزائل داغے جن میں سے 30 بالائی الجلیل تک پہنچ گئے۔ العربیہ اور الحدث ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہاں ہونے والی لڑائیوں میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں کم از کم پانچ رہائشی علاقوں پر بمباری کا بھی اعلان کیا۔ اس کے علاوہ اسی علاقے میں فوجی مقامات اور جنوبی لبنان میں فوجیوں کے مراکز کو نشانہ بنایا۔ اس نے پے در پے بیانات میں کہا کہ اس نے صبح سے حیفا شہر کے شمال میں کریوت کے علاوہ کریات شمونہ، متسوفا، جعتون اور یسود ھمعلاہ پر میزائلوں سے بمباری کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ہفتہ کے روز اسرائیل پر تقریباً 150 پروجیکٹائل فائر کیے گئے ہیں۔یہ کارروائیاں اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنوبی لبنان کے جنوبی دیہاتوں کو بوبی ٹریپ کرنے اور اڑا دینے کے بعد سامنے آئی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ملک کے جنوب میں واقع دیر سریان اور العدیسہ قصبوں میں بڑے پیمانے پر بوبی ٹریپنگ کی اور بمباری کی کارروائیاں کیں۔اسرائیلی بمباری سے زمین لرز اٹھی اور قریبی قصبوں کے رہائشیوں نے بھی دھماکوں کو محسوس کیا اور خیال کیا جیسے زلزلہ آگیا ہو۔ یاد رہے جمعہ کو اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہوئے۔ لبنان میں وزارت صحت کے اعداد و شمار کی بنیاد پر اسرائیلی حملوں میں لبنان میں کم از کم 1580 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
27
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
عالمی عدالت نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے
نئی دہلی، 21 نومبر:۔ (ایجنسی) بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، سابق وزیر دفاع یواو...
روس نے بین البرا عظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے؛ یوکرین کا دعویٰ
روس نے ایک ہائپر سونک میزائل اور سات کروز میزائل بھی فائر کیے ہیں جن میں سے چھ کو مار...
امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور اقوام متحدہ نے ہانگ کانگ میںجمہوریت کے حامی رہنماؤں کو سخت سزا دینے کی مذمت کی
بیجنگ ۔ 21؍ نومبر۔ ایم این این۔ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کی حکومتوں نے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر...
جنگ کو روکے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہو گا: حماس
غزہ، 21 نومبر (یو این آئی)حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی...