International

اسرائیل نے وسطی بیروت میں فضائی کیا حملہ

26views

بیروت، 3 اکتوبر (یو این آئی) اسرائیل نے جمعرات کی صبح وسطی بیروت کے البچورہ علاقے میں حزب اللہ سے وابستہ ہیلتھ اتھارٹی کے مرکز کو نشانہ بناتے ہوئے ایک فضائی حملہ کیا جس سے بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔ یہ اطلاع مقامی ٹی وی چینل الجدید نے دی۔ٹی وی فوٹیج میں عمارت سے سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ فضائی حملے میں قریبی گھروں اور گاڑیوں کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ بچاؤ کاموں کے لیے ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔لبنانی وزارت صحت عامہ کے مطابق البچورہ کے علاقے میں ہونے والے فضائی حملے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہوئے۔ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، وسطی بیروت میں حملے سے کچھ دیر پہلے، اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافات میں حریت ہریک کے علاقے پر تین فضائی حملے کیے تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.