National

مکھیہ منتری کنیا ویواہ؍نکاح یوجنا میں 414 کروڑ روپے سے زیادہ کی امداد دی گئی

38views

بھوپال، 20 نومبر (یواین آئی) مدھیہ پردیش حکومت نے مکھیہ منتری کنیا ویواہ/ نکاح یوجنا کے تحت گزشتہ 2 سال میں 75 ہزار سے زیادہ بیٹیوں کی شادی کے لیے معاشی طور پر کمزور طبقے کے خاندانوں کو 414 کروڑ روپے سے زیادہ کی امداد فراہم کی گئی ہے۔سرکاری معلومات کے مطابق کمشنر سوشل جسٹس اینڈ ڈس ایبلڈ ویلفیئر ڈاکٹر آر.آر. بھونسلے سے موصولہ معلومات کے مطابق، ریاست میں معاشی طور پر کمزور خاندانوں کی لڑکیوں کی شادی کے لیے اپریل 2006 میں مکھیہ منتری کنیا ویواہ/ نکاح یوجنا شروع کی گئی تھی۔ اس وقت اسکیم کے تحت ایک شادی/نکاح کے لیے 55 ہزار روپے کی مالی امداد دی جاتی ہے۔ اس میں دلہن کے نام پر 49 ہزار روپے کا چیک اور 6 ہزار روپے آرگنائزنگ باڈی کو دیے جاتے ہیں۔ڈاکٹر بھونسلے نے کہا کہ سال 2023-24 میں ریاست میں مکھیہ منتری کنیا ویواہ/ نکاح یوجنا کے تحت 62 ہزار 84 شادیاں کرائی گئی ہیں۔ اس میں 341 کروڑ 46 لاکھ روپے کی مالی امداد دی گئی۔ رواں مالی سال میں یکم اپریل 2024 سے اب تک 12 ہزار 979 لڑکیوں کی شادی/نکاح کے لیے 73 کروڑ 22 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جا چکی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.