National

چنڈی گڑھ کے سینئر ڈپٹی میئر، ڈپٹی میئر کا انتخاب 4 مارچ کو، ہائی کورٹ کے حکم پر نیا نوٹیفکیشن جاری

94views

چنڈی گڑھ: چنڈی گڑھ کے سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات جو (آج) منگل کو ہونے تھے، اب 4 مارچ کو ہوں گے۔ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے چنڈی گڑھ انتظامیہ کے سابقہ ​​نوٹیفکیشن، جس کے مطابق آج انتخابات ہونے تھے، پر روک لگا دی اور نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لئے کہا تھا۔

انتظامیہ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انتخابات 4 مارچ کو ہوں گے۔ اس کے تحت 28 اور 29 فروری کو کاغذات نامزدگی بھرے جا سکیں گے۔

کانگریس کا کسان تحریک کو مکمل حمایت کا اعلان، نوجوان کسان کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ

قبل ازیں، منگل کو انتخابات کے لیے بی جے پی تمام کونسلر مقررہ وقت پر میونسپل کارپوریشن کے دفتر پہنچ گئے تھے۔ تاہم عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا کوئی کونسلر دفتر نہیں پہنچا۔ عام آدمی پارٹی کے وہ تین کونسلر جنہوں نے بی جے پی کا دامن تھام لیا تھا وہ بھی نہیں پہنچے۔ نیز میئر کلدیپ کمار بھی ایوان میں تشریف نہیں لائے۔ ڈھائی گھنٹے انتظار کے بعد بی جے پی کے کونسلر کارپوریشن سے باہر نکل گئے اور دفتر کے باہر نعرے بازی کرنے لگے۔

کرناٹک راجیہ سبھا انتخابات: کانگریس کے تینوں امیدوار کامیاب، بی جے پی کا ایک امیدوار جیتا

دریں اثنا، ہائی کورٹ نے چنڈی گڑھ کے نئے میئر کلدیپ کمار کو کل ہی چارج سنبھالنے کی ہدایت دی ہے۔ خیال رہے کہ چنڈی گڑھ کے نئے میئر کلدیپ کمار منگل کو میونسپل کارپوریشن میں عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے والے تھے اور اس کے حوالہ سے عام آدمی پارٹی نے نوٹس بھی جاری کر دیا تھا لیکن اس تقریب کو ملتوی کر دیا گیا۔ بتایا گیا کہ کچھ نجی اور خاندانی مصروفیت کے سبب کلدیپ کمار عہدہ سنبھالنے سے قاصر ہیں۔

اس معاملہ میں انتظامیہ نیا شیڈیول لے کر دوپہر کے دو بجے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں پیش ہوئی۔ ڈی سی نے کہا کہ وہ چار مارچ کو انتخابات کرا سکتے ہیں۔ میئر نے بھی انڈرٹیکنگ دی کہ وہ بدھ کو اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔

Follow us on Google News