بیجنگ،15اکتوبر:۔ چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے اتوار کو شائع ہونے والے ریمارکس میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیاں “اپنے دفاع کے دائرہ کار سے باہر” ہو گئی ہیں اور اسرائیلی حکومت “غزہ کے لوگوں کو اجتماعی سزا دینا بند کر دینا چاہیے۔وزارتِ خارجہ کی ایک تحریر میں کہا گیا کہ وانگ جنہوں نے ہفتے کے روز اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کو کال کے دوران تبصرہ کیا، کہا کہ “تمام فریقین کو کشیدگی کو بڑھانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کرنا چاہیے اور جلد از جلد مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے۔دوسری جانب چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے سعودی ہم منصب سے فون پر رابطہ کیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ سے گفتگو کے دوران وانگ ای نے اسرائیل فلسطین تنازع میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وانگ ای کا کہنا ہے کہ شہریوں کو نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات کی مخالفت اور مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی حکومت کو غزہ کے لوگوں پر اپنی اجتماعی سزا بند کرنی چاہیے۔چینی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیاں دفاع کے دائرہ کار سے باہر ہو چکی ہیں۔
229
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
پاکستان :فرقہ ورانہ فسادات میں 32 افراد ہلاک
ضلع کرم میں صورتِ حال کشیدہ:متعدد گھر اور دکانیں نذرِ آتش پشاور 23 نومبر (ایجنسی) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے...
روس کے نئے میزائل حملے کے بعد نیٹو اور یوکرین کے ہنگامی مذاکرات
کیف 23 نومبر (ایجنسی)مغربی ملکوں کے عسکری اتحاد نیٹو اور یوکرین، روس کی جانب سے یوکرین پر ایک نئے تجرباتی...
نتن یاہو اور اس کے جتھے کی گرفتاری کا وارنٹ ایک تاریخی موڑ : ترک اسپیکرِ اسمبلی
انقرہ، 23 نومبر (یو این آئی) ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولمش نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے...
لندن میں امریکی سفارتخانہ کے پاس مشتبہ پیکیج میں دھماکہ
گیٹویک ایئرپورٹ کرایا گیا خالی، برطانیہ میں الرٹ لندن، 22 نومبر:۔ (ایجنسی) لندن میں جمعہ کے روز اس وقت ایک افرا...