واشنگٹن، 30 اپریل (یو این آئی) امریکہ نے ایران سے وابستہ 344 ملین ڈالرز کی کرپٹو کرنسی منجمد کر دی، تاکہ ایران ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے عالمی تجارت یا فنڈز کی منتقلی نہ کر سکے۔امریکی انتظامیہ نے “آپریشن اکنامک فیوری” کے تحت ایران کے مالیاتی نظام کو نشانہ بناتے ہوئے ڈیجیٹل اثاثوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ فاکس نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران سے وابستہ 344 ملین ڈالرز مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کر دی گئی ہے۔ امریکی حکام اس آپریشن کے ذریعے ایران کے ان تمام مالیاتی ذرائع کو بلاک کر رہے ہیں جو بین الاقوامی پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اب کرپٹو کرنسی نیٹ ورکس کو بھی مکمل طور پر پابندیوں کے دائرہ کار میں لے آیا گیا ہے تاکہ ایران ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے عالمی تجارت یا فنڈز کی منتقلی نہ کر سکے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان نئی اور سخت ترین پابندیوں کے باعث ایران کی تیل کی برآمدات شدید متاثر ہو رہی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تیل کی فروخت میں رکاوٹ کے باعث تہران کو یومیہ 170 ملین ڈالرز کا بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، کرپٹو اثاثوں کی منجمدگی اور تیل کی تجارت پر دباؤ سے ایرانی معیشت پر بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔
امریکہ نے ایران سے وابستہ 344 ملین ڈالرز کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
مقالات ذات صلة








Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593544