نیو یارک، 30 اپریل (یو این آئی) نیو یارک کے میئر زہران ممدانی کا شاہ چارلس سے کوہِ نور ہیرا ہندوستان کو واپس کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا۔نیو یارک سٹی کے میئر زہران ممدانی نے کہا ہے کہ اگر انہیں شاہ چارلس سے نجی ملاقات کا موقع ملا تو وہ ان پر زور دیں گے کہ طویل عرصے سے متنازع برطانوی تاج کا حصہ ‘کوہِ نور’ ہیرا ہندوستان کو واپس کر دیا جائے۔ زہران ممدانی نے بدھ کے روز نیو یارک میں 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے متاثرین کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران شاہ چارلس اور ملکہ سے ملاقات کی۔تقریب سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر ممدانی کا کہنا تھا کہ ‘اگر میں بادشاہ سے علیحدگی میں بات کروں تو میں غالباً انہیں کوہِ نور ہیرا واپس کرنے کی ترغیب دوں گا’۔واضح رہے کہ کوہِ نور دنیا کے سب سے بڑے کٹے ہوئے ہیروں میں سے ایک ہے جو بھارت سے نکالا گیا تھا اور اس کی تاریخ کم از کم 17ویں صدی تک جاتی ہے۔ 1947 میں آزادی کے بعد سے ہندوستانی حکومت کئی بار برطانیہ سے اس کی واپسی کا مطالبہ کر چکی ہے۔ یہ ہیرا ملکہ وکٹوریہ کی ملکیت میں رہا اور اب برطانوی شاہی جواہرات کا حصہ ہے جو ٹاور آف لندن میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ اسے ایک انمول ہیرا تصور کیا جاتا ہے۔ تاریخی حقائق کے مطابق 1849 میں جب ہندوستان برطانوی نوآبادیاتی دور سے گزر رہا تھا، برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستانی شاہی خاندان کے 10 سالہ بیٹے کو کوہِ نور کی ملکیت سے دستبردار ہونے پر مجبور کیا تھا۔ہندوستان کی جانب سے اس کی واپسی کی آخری باقاعدہ درخواست 2016 میں کی گئی تھی۔
شاہ چارلس سے علیحدگی میں بات ہوتی تو کوہِ نور ہیرا واپس کرنے کو کہتا:میئر نیویارک
مقالات ذات صلة








Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593544