ہومInternationalایران کے خلاف جنگ کاخاتمہ نیتن یاہو کے ساتھ مشاورت کے بعد...

ایران کے خلاف جنگ کاخاتمہ نیتن یاہو کے ساتھ مشاورت کے بعد ہوگا

ٹرمپ نے دیئے اشارے

واشنگٹن،09مارچ(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا فیصلہ ’مشترکہ‘ ہو گا اور یہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے اتوار کے روز “ٹائمز آف اسرائیل” اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا “میرا خیال ہے کہ یہ فیصلہ کسی حد تک مشترک ہے … ہم بات چیت کر رہے ہیں اور میں مناسب وقت پر فیصلہ کروں گا، لیکن ہر چیز کو مدنظر رکھا جائے گا۔” انہوں نے اشارہ کیا کہ نیتن یاہو کا کردار مشاورت تک ہوگا، جبکہ حتمی فیصلہ امریکی صدر کا ہی ہوگا۔امریکی صدر نے اس امکان پر بھی تبصرہ کیا کہ اگر امریکہ اپنے حملے روکنے کا فیصلہ کر لے تو کیا اسرائیل ایران کے خلاف جنگ جاری رکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا “میرا نہیں خیال کہ اس کی ضرورت پڑے گی۔ٹرمپ نے جنگ کے لیے کسی مخصوص ٹائم فریم کے عزم سے بچنے کی کوشش کی، تاہم وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے جمعے کو کہا تھا کہ واشنگٹن توقع کرتا ہے کہ یہ جنگ چار سے چھ ہفتوں تک جاری رہے گی۔یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کیا تھا جس کے نتیجے میں کئی اہم ایرانی رہنما مارے گئے، جن میں ایرانی مرشد اعلیٰ علی خامنئی، پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور اور مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف عبدالرحیم موسوی شامل ہیں۔دوسری جانب پاسداران انقلاب ایران نے بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کا اعلان کیا، جس میں اسرائیلی اہداف کی جانب میزائل اور ڈرون داغنے کے ساتھ ساتھ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات