جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،10 مارچ:۔ وزیراعلیٰ ہیمنت سورین سے جھارکھنڈ اسمبلی میں واقع وزیراعلیٰ کے چیمبر میں اسمبلی کی خاتون ارکان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے تمام ارکان کو یوم خواتین کی دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے موجود تمام خاتون ارکان کی عزت افزائی کی اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی میں خواتین کی فعال شرکت کو ناگزیر قرار دیا۔وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ جھارکھنڈ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور خواتین کو خود کفیل بنانے کے مقصد سے متعدد اسکیمیں چلا رہی ہے۔ اس دوران اسمبلی کی خاتون ارکان نے بھی وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی اور ریاست میں خواتین کی فلاح و بہبود، تحفظ اور خود مختاری سے متعلق موضوعات پر اپنی تجاویز پیش کیں۔










Users Today : 28
Users Yesterday : 349
Users Last 7 days : 2281
Users Last 30 days : 3550
Users This Month : 3536
Users This Year : 3550
Total Users : 4565093