بیجنگ، 15 مئی (یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ سربراہی اجلاس کے دوسرے اور آخری روز گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایران بحران سے متعلق کئی ایسے مسائل حل کر لیے گئے ہیں جنہیں دوسرے حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تھے۔صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری تنازع ختم کرنے کے طریقہ کار پر امریکہ اور چین کے درمیان ’’بہت زیادہ ہم آہنگی‘‘ پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا، ’’ہم اس صورتحال کو ختم کرنے کے حوالے سے بڑی قربت محسوس کر رہے ہیں۔‘‘امریکی صدر نے اپنے دورۂ چین کو ’’شان دار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ شی جن پنگ کا بہت احترام کرتے ہیں۔اس سے قبل فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ تہران کیلئے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور ایرانی قیادت کو جلد معاہدہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران کی ایٹمی تنصیبات میں کسی قسم کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی تو امریکہ براہِ راست فوجی حملہ کرے گا۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کی سابقہ فوجی کارروائیوں نے ایران کی ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچایا۔انہوں نے ایرانی قیادت کو ’’دیوانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تو وہ انہیں اسرائیل، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور خود امریکہ کے خلاف استعمال کر سکتا ہے۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ چین ایران پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، خصوصاً اس معاملے پر کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد نہ کرے۔ٹرمپ کے مطابق امریکہ پورے خطے کے مفاد میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کیلئے کام کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے ’’نیست و نابود‘‘ بھی کیا جا سکتا ہے، تاہم وہ ایسا نہیں چاہتے۔دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے دورے نے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور افہام و تفہیم کو مزید مضبوط کیا ہے۔
ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، صدر ٹرمپ
مقالات ذات صلة








Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595009