بغداد، 26 جون (یو این آئی) عراق نے تیل کی پیداوار بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے پر تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی تنظیم اوپیک سے نکلنے کی دھمکی دے دی۔عراق نے جنگ کے باعث نقصانات کی تلافی کے لیے اپنی تیل کی برآمدات کو بڑھانے کی تجویز پیش کر رکھی ہے۔ تاہم تیل کی پیداوار بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے پرعراق نے اوپیک سے نکلنے کی دھمکی دی ہے۔عراقی خبر رساں ایجنسی کا ذرائع کے حواے سے کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار بڑھانے یا اوپیک سے نکلنے کا کوئی بھی فیصلہ عراقی وزیرعظم کے آئندہ ماہ دورہ واشنگٹن کے بعد کیا جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں تیل پیدا کرنےوالے دوسرے بڑے ملک عراق کا اوپیک سے نکلنا متحدہ عرب امارات کے اچانک انخلاء سے بڑا دھچکا ہوگا ۔یاد رہے کہ اپریل میں متحدہ عرب امارات نے تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
عراق نے تیل کی پیداوار بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے پر اوپیک سے نکلنے کی دھمکی دے دی
مقالات ذات صلة










Users Today : 345
Users Yesterday : 512
Users Last 7 days : 3004
Users Last 30 days : 6710
Users This Month : 6696
Users This Year : 6710
Total Users : 4568253