ویٹی کن سٹی، 19 مارچ (یو این آئی)کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے اسپتال سے نیا پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عالمی تنازعات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویٹیکن سٹی کے مطابق پوپ فرانسس نے بذریعہ خط عالمی جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے اٹلی کے اخبار کو لکھے گئے خط میں ذمے دارانہ صحافت پر بھی زور دیا اور کہا ہے کہ صحافی کے الفاظ صرف الفاظ نہیں ہوتے بلکہ وہ حقائق ہوتے ہیں جو انسانی ماحول کو بناتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے ذہنوں، الفاظ اور زمین کو فتنے فساد سے پاک کرنا ہے، جنگ صرف تباہی برپا کرتی ہے ہمیں تنازعات کا حل پیش کرنا ہے۔مذہبی پیشوا نے کہا ہے کہ بیماری کے ان لمحات کے دوران عالمی جنگ زیادہ غیر معقول لگ رہی ہے۔88 سالہ پوپ اٹلی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ڈبل نمونیا سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
زیرِ علاج پوپ فرانسس کا عالمی جنگ کے خاتمے کا مطالبہ
مقالات ذات صلة











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4592836