نیویارک ، 5 اپریل (یو این آئی) پاکستان چار سال کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہوگیا اور اقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل کی زبردست حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو چار سال کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب کرلیا گیا۔پاکستان کا انتخاب اقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل کےالیکشن میں کیا گیا ، جس میں سال 2026 سے سال 2029 تک کمیشن برائے منشیات کا ممبر منتخب کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل کی زبردست حمایت پر شکرگزار ہے اور کمیشن برائے منشیات کارکن منتخب ہونا اعتماد اور بھروسہ کا اظہار ہے۔اعلامیے میں کہنا تھا کہ پاکستان عالمی انسدادمنشیات کی کوششوں اور کثیرالجہتی مباحثوں میں مؤثرکردار کیلئےتیار ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ عالمی سطح پرانسدادمنشیات کی کوششوں میں پیش پیش رہا ہے، ساتھ ہی منشیات اسمگلنگ،پیداوار،استعمال کیخلاف نمایاں کرداراداکررہا ہے۔
پاکستان 4 سال کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب
مقالات ذات صلة










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593121