بیجنگ،15اکتوبر:۔ چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے اتوار کو شائع ہونے والے ریمارکس میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیاں “اپنے دفاع کے دائرہ کار سے باہر” ہو گئی ہیں اور اسرائیلی حکومت “غزہ کے لوگوں کو اجتماعی سزا دینا بند کر دینا چاہیے۔وزارتِ خارجہ کی ایک تحریر میں کہا گیا کہ وانگ جنہوں نے ہفتے کے روز اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کو کال کے دوران تبصرہ کیا، کہا کہ “تمام فریقین کو کشیدگی کو بڑھانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کرنا چاہیے اور جلد از جلد مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے۔دوسری جانب چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے سعودی ہم منصب سے فون پر رابطہ کیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ سے گفتگو کے دوران وانگ ای نے اسرائیل فلسطین تنازع میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وانگ ای کا کہنا ہے کہ شہریوں کو نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات کی مخالفت اور مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی حکومت کو غزہ کے لوگوں پر اپنی اجتماعی سزا بند کرنی چاہیے۔چینی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیاں دفاع کے دائرہ کار سے باہر ہو چکی ہیں۔
اسرائیل ‘اپنے دفاع کے دائر کار سے باہر’ کام کر رہا ہے: چینی وزیرِ خارجہ
مقالات ذات صلة










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593066