ابو ظہبی، 15 مئی (یو این آئی) ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے توانائی، دفاع، بحری امور، ٹیکنالوجی اور معاشی شعبوں میں چھ اہم معاہدوں اور مفاہمت ناموں پر جمعہ کے روز دستخط کیے۔ اس کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات نے ہندوستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا ہے۔یہ معاہدے وزیراعظم نریندر مودی اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے درمیان یہاں دوطرفہ بات چیت کے بعد کیے گئے۔ان میں انڈین اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو لمیٹڈ (آئی ایس پی آر ایل) اور ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی (اے ڈی این او سی) کے درمیان ہندوستان میں وشاکھاپٹنم اور چاندی کول میں تین کروڑ بیرل تک خام تیل کے ذخیرہ کرنے کی صلاحیتوں، یو اے ای کے فجیرہ میں اسٹوریج اور ہندوستان میں ایل این جی و ایل پی جی اسٹوریج میں تعاون کا معاہدہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ ہندوستان کی انڈین آئل لمیٹڈ (آئی او سی ایل) اور امارات کی ایڈنوک نے ایل پی جی سپلائی پر اسٹریٹجک تعاون کے ایک اور معاہدے پر دستخط کیے، جس میں طویل مدتی فراہمی اور خریداری کے معاہدوں کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دفاعی شعبے میں دونوں ممالک نے صنعتی تعاون، جدید ٹیکنالوجی، تربیت، خصوصی آپریشنز، بحری سلامتی، سائبر ڈیفنس اور محفوظ مواصلات کے لیے ایک ایسا ڈھانچہ قائم کیا ہے جس سے باہمی تعاون اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) اور ڈرائڈ ڈاکس ورلڈ (ڈی ڈی بلیو) نے واڈینار میں شپ ریپیئر کلسٹر قائم کرنے کے لیے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے، جس میں آف شور فیبریکیشن بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، کوچین شپ یارڈ، ڈرائڈ ڈاکس ورلڈ اور سینٹر آف ایکسی لینس ان میری ٹائم اینڈ شپ بلڈنگ (سی ای ایم ایس) کے درمیان ایک سہ فریقی معاہدہ ہندوستانی بحری افرادی قوت کو تربیت دینے اور روزگار فراہم کرنے کا فریم ورک تیار کرے گا، جو ہندوستان کو جہاز سازی اور مرمت کے ماہرین کے عالمی مرکز کے طور پر مستحکم کرے گا۔ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہندوستان کے سینٹر فار ڈویلپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (سی ڈیک) اور یو اے ای کے جی-42 نے ہندوستان کے اے آئی مشن کے حصے کے طور پر 8 ایکسا فلاپ سپر کمپیوٹنگ کلسٹر قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں نے بھی بڑے مالی وعدوں کا اعلان کیا ہے، جن میں ابو ظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی (اے ڈی آئی اے) اور ہندوستان کے نیشنل انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ فنڈ (این آئی آئی ایف) کی جانب سے بنیادی ڈھانچے میں ایک ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری، ایمریٹس نیو ڈویلپمنٹ بینک (ای این بی ڈی) کی طرف سے آر بی ایل بینک آف انڈیا میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے سممان کیپیٹل آف انڈیا میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے۔ ان معاہدوں اور سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے معاشی اور اسٹریٹجک تعلقات مزید گہرے ہوں گے، جس سے ہندوستان کی توانائی اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی اور بحری شعبے کی ترقی کو بھی تقویت ملے گی۔
ہندوستان اور یو اے ای نے توانائی، دفاع،ٹیکنالوجی اور معاشی شعبوں میں چھ معاہدوں پر دستخط کیے
مقالات ذات صلة









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595010