کیپ ٹاؤن: عالمی سطح پر نسل پرستی کے خلاف ایک تاریخ کے حامل ملک جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ مقدمے کا سبب غزہ میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی بنی ہے۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی کو ملزم بنایا گیا ہے۔ کہ اس نے نسل کشی کے خلاف کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے کہا گیا ‘اسرائیل نسل کشی میں ملوث ہے اور خدشہ ہے کہ یہ غزہ میں آئندہ بھی فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھے گا۔ اس لیے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔‘
جنوب افریقہ کی عالمی عدالت انصاف میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے اسرئیل جان بوجھ کر غزہ میں تبای مچا رہا ہے اور فلسطینی کی نسل کشی کر رہا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے جنوبی افریقہ کی طرف سے عالمی عدالت انصاف میں دائر کردہ درخواست کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
UNI










Users Today : 226
Users Yesterday : 161
Users Last 7 days : 773
Users Last 30 days : 773
Users This Month : 759
Users This Year : 773
Total Users : 4562316