ڈھا کہ 18 نومبر (ایجنسی) — بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی بھارت سے حوالگی کی کوشش کی جائے گی۔شیخ حسینہ واجد اگست میں ان کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے بھارت میں کسی محفوظ مقام پر مقیم ہیں۔ڈاکٹر محمد یونس کا ٹیلی ویژن پر بیان اتوار کو ایسے موقع پر سامنے آیا جب ان کی عبوری حکومت کو 100 دن مکمل ہوئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عبوری حکومت طلبہ کی قیادت میں ہونے والے احتجاج میں سینکڑوں اموات پر شیخ حسینہ سمیت دیگر ذمے داروں کے خلاف مقدمات چلائے گی۔طلبہ کے احتجاج کے سبب شیخ حسینہ کے 15 برس سے جاری اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا۔شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے پر آٹھ اگست کو ڈاکٹر محمد یونس نے عبوری حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھالی تھیں۔ اس سے تین دن قبل پانچ اگست کو شیخ حسینہ ملک سے فرار ہو کر بھارت پہنچی تھیں جہاں اب بھی وہ موجود ہیں۔ اتوار کو خطاب میں ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا تھا کہ احتجاج میں ہونے والی اموات سمیت انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائیں گی جن میں وہ جبری گمشدگیاں بھی شامل ہیں جب شیخ حسینہ اقتدار میں تھیں۔بنگلہ دیش کی حکومت بین الاقوامی پولیس ’انٹرپول‘ سے رابطہ کر چکی ہے تاکہ شیخ حسینہ اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاریوں کے لیے ریڈ نوٹس کا اجرا ہو سکے۔ڈاکٹر محمد یونس کے بقول عبوری حکومت شیخ حسینہ کو بھارت سے حوالگی کی کوشش کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس معاملے پر پہلے ہی انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر کریم خان سے تبادلۂ خیال کر لیا ہے۔شیخ حسینہ اور ان کے ساتھیوں کو بنگلہ دیش میں جہاں کئی الزامات میں مقدمات کا سامنا ہے۔ وہیں ڈاکٹر محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت انٹرنیشنل کرمنل کورٹ پر زور دے رہی ہے کہ وہ اس معاملے کو اٹھائے۔ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ ان کی عبوری حکومت کا سب سے اہم ترین کام نئے انتخابات کا انعقاد تھا تاکہ ایک منتخب حکومت کو اقتدار منتقل کیا جا سکے۔
53
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
پاکستانی ہندوؤں اور سکھوں کی استھیاں گنگا میں بہائی جائیں گی
400 استھیوں کے ساتھ ایک وفد پاکستان سے بھارت پہونچا امرتسر، 4 فروری:۔ (ایجنسی) ہندو مذہب کا ایک وفد پاکستان میں...
چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد اضافی ٹیرف
چین، کناڈا، میکسیکو نے امریکی ٹیرف اقدام کی شدید مخالفت کی بیجنگ/میکسیکو/کناڈا، 2 فروری (یو این آئی) چین، کناڈا اور...
غزہ کے شہریوں کا ٹرمپ کی نقل مکانی کی تجویز پر احتجاج
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں نے ہفتہ کو سڑکوں پر اتر کر یہاں...
غزہ سے 64 لاشیں برآمد، سول ڈیفنس نے سنگین انسانی بحران کا دیا انتباہ
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کے سول ڈیفنس نے ہفتے کے روز فلسطینی علاقے میں سنگین انسانی حالات...